بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایرانی بارڈر بندش کے خلاف دھرنا ہے ،آج 29 جون کو مظاہرین اہم پریس کانفرنس کرینگے۔
عبدوی بارڈر کی بندش کے خلاف گزشتہ تین روز سے جاری دھرنا شدت کے ساتھ جاری ہے۔
دھرنے کے منتظمین نے سرحدی روزگار کی بندش سے پیدا ہونے والے معاشی بحران پر روشنی ڈالنے کے لیے اتوار 29 جون 2025 کو شام 5 بجے ایک اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس جدگال ڈن ایم ایٹ سی پیک شاہراہ پر ہوگا جس میں شہریوں، سیاسی و سماجی کارکنان، طلبا، قبائلی عمائدین، صحافیوں اور مزدور نمائندوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس سے حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی وائس چیئرمین حاجی ناصر پلیزئی خطاب کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مظلوم عوام کی آواز کو بلند کرنے اور مشترکہ جدوجہد کو مضبوط بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔