بلوچستا ن کے علاقے مستونگ میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے قیمتی معدنیات لے جانے والی 3 کنٹینروں کو نذر آتش کردیاہے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مستونگ کے علاقے ژلی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 3 کنٹینر ٹرکوں کو روک کر آگ لگادی جس سے تینوں گاڑیاں جل گئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیاتھا۔
واضح رہے کہ مستونگ میں ایک ہفتے کے دوران معدنیات لیجانے والی 16 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اب تک مذکورہ واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی البتہ ماضی میں بلوچ مسلح تنظیمیں قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں شامل افراد اور ان کے املاک کو نشانہ نقصان پہنچانے کی قبول کرتی رہی ہیں۔