بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
واقعہ چمن میں لیول کراس کے قریب پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز فورس پر فائرنگ کی جس سے 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا جہاں زخمی اہلکاروں میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقامی فورسز واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار لیویز ٹائیگر فورس کے جوان ہیں ۔