شاہراہوں کی ناکہ بندی اور پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ شاہراہوں کی ناکہ بندی اور پاکستانی فوج پر مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان اور جعفر آباد میں دو مختلف کاروائیوں میں شاہراہ پر گھنٹوں تک ناکہ بندی کی اور قابض فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز شام چھ بجے وقت بولان کے علاقے مارگٹ میں شاہراہ پر ناکہ بندی کی جو دو گھنٹوں سے زائد جاری رہی۔ سرمچاروں نے اس دوران گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا تاہم اس کو بعدازاں رہا کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض پاکستانی فوج نے سرمچاروں کی جاسوسی کیلئے ایک کواڈ کوپٹر کا استعمال کیا جس کو سرمچاروں نے نشانہ بناکر تباہ کردیا تاہم بزدل قابض فوج اپنے کیمپ تک محدود رہی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے ایک اور کاروائی میں گذشتہ شب دس بجے کے قریب جعفر آباد میں قیدی شاخ شفیع آباد کے مقام پر پولیس چوکی کو ایک دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انہیں جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article