اوستہ محمد میں پرانی دشمنی پر 3 افراد قتل ،خضدار سے لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے اوستہ محمد کے علاقے گوٹھ ناصر خان جمالی میں ایک گھر پر حملے میں ، حملہ آور سمیت 3 ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

قمبر شہداد کوٹ سے تعلق رکھنے والے حملہ آوروں نے گوٹھ ناصر خان جمالی میں صبح سویرے اوطاق میں سوئے ہوے افراد پر پر فائرنگ کی جس سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والوں میں گھر کا مالک سرفراز چانڈیو، اس کا مہمان علی گل چانڈیو شامل ہیں جبکہ جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں میں شیراز چانڈیو بھی ہلاک ہوا اور سرفراز چانڈیو کا بھائی سرتاج زخمی ہوا۔

واقعے کے بعد ایک حملہ آور فرار ہوگیا۔

پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

کہا جارہا ہے کہ چانڈیو برادری میں پرانی دشمنی چلی آرہی تھی کچھ ماہ قبل سرفراز چانڈیو نے اپنے رشتہ دارموتبر چانڈیو کو قتل کیا تھا، ان کے بیٹے شیراز بدلہ لینے آیا جو خود بھی مارا گیا۔

حملہ آوروں کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے تھا۔

سندھ پولیس حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوگئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

دوسری جانب بدھ کو خضدار کے علاقے وڈھ وہیر سے لیویز نے ایک شخص کی لاش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی۔

لاش کی شناخت حمید الرحمان ولد مولوی الہیٰ بخش سکنہ وہیر کے نام سے ہوئی ہے ۔

لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔

Share This Article