چمن میں روڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک ، پنجگور و خضدار سے 3 لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چمن میں ایک روڈ حادثے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پنجگور اور خضدارسے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

چمن درہ کوژک کے مقام پر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثے کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔

دوسری جانب ضلع پنجگور اور خضدار سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پنجگور بونستان تسپ کے درمیانی علاقے رخشاں برساتی نالے میں ظفر اللہ ولد اسماعیل سکنہ تسپ نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ چار جون سے گھر سے نکلا تھا آج انکی لاش ملی ہے ۔

علاوہ ازیں ضلع خضدار کے علاقے گریشہ اور رنگو سے 2 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔تاہم ان واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

Share This Article