بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ میں مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کر کے تھانہ کونذر آتش کردیا اسلحہ ودیگر سامان قبضے میں لے لئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات تقریباً 8:30 بجے پیش آیا۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 20 کے قریب تھی جو جدید اسلحے سے لیس تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا کہ حملہ آوروں نے تھانے میں زبردستی داخل ہو کر وہاں موجود وائرلیس سسٹم، سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔
تھانے پر حملہ اور اسلحات کو قبضے میں لینے بعد مسلح افراد نے تھانے کو آگ لگا دی۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاری یا جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔