پنجگور اور تمپ میں فائرنگ و دھماکے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور تمپ میں فائرنگ اور دھماکے کے دو الگ الگ واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ کے تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد ایوب سکنہ نظر آباد جبکہ زخمیوں میں عبدالباقی ولد محمد ایوب سکنہ نظر آ باد تمپ، طیب ولدنورمحمد سکنہ نظر آ باد اور عبدالقدوس ولد فیض محمد سکنہ نظر آباد شامل ہیں۔

فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے بونستان میں گزشتہ شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ رات تقریباً تین بجے روڈ کے کنارے ہوا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وسیم کشانی کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔

Share This Article