بلیدہ : مسلح افراد نے مسجد سے نوجوان کواغوا کرکے قتل کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد سے ایک نوجوان کو اغواکرکے قتل کردیا۔

نوجوان کی شناخت عبد اللہ ولد سعید کے نام سے ہوگئی ہے ۔

علاقائی ذارئع کا کہنا ہے کہ واقعہ عید کی نماز کے دوران پیش آیا، جہاں عبداللہ کو مسجد سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔

واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق، نوجوان نماز کے لیے مسجد میں موجود تھا کہ مسلح افراد نے بندوق کے زور پر اُسے زبردستی ساتھ لے گئے۔اورکچھ دیر بعد اس کی گولیوں سے چھلنی لاش علاقے سے کچھ فاصلے پر برآمد ہوئی۔

عید کے روزتحصیل بلیدہ میں یہ تشدد کا دوسرا واقعہ ہے ۔اس سے قبل ایک واقعہ میں 3 افراد قتل کئے گئے۔

قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article