خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،پنجگور سے نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ زہری کے مرکزی بازار نورگامہ میں پیش آیاجہاں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے محمد رفیق ولد حاجی واحد بخش لوٹانی زہری نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مسلح افراد فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

زخمی شخص کو فوری طورپر شہیدسکندر ہسپتال لے جایاگیا مگر وہ پہلے سے جان کی بازی ہارگئے تھے۔

ہسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

دوسری جانب پنجگور کے علاقے بگدر ندی تسپ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت شعیب غلام جان سکنہ سوردو کے نام سے ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس مذید تفتیش کررہی ہے۔

Share This Article