تربت سے مزید 3 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار مزید 3 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

بازیاب ہونے والوں کی شناخت ساجد علی ولد یار محمد سکنہ سنگانی سرتربت ، اختر قریش ولد قریش سکنہ سنگانی سر تربت اور نظام فتح ولد فتح محمد سکنہ میردُرّا محلہ تربت کے ناموں سے ہوگئی ہے۔

ضلع کیچ سے تعلق رکھنے والے تینوں جبری لاپتہ افراد کوآج جمعہ کو بازیابی کے بعد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔

ساجدیار محمد اور اختر قریش کو 7 مئی 2025 کو لاپتہ کیا گیا جبکہ نظام فتح ولد فتح محمد کو 9 اپریل 2025 کو لاپتہ کیا گیا تھا۔

Share This Article