ہرنائی سے 4 ممکنہ جبری لاپتہ افراد کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے سنجاوی روڈ طور خام سے 4 افراد کو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جنھیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

لیویز فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنے قبضے میں لیکر قانونی کارروائی اور شناخت کے لئے ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق ان لاشوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ لاشیں جبری لاپتہ افراد کی ہونگی جنہیں حسب معمول جعلی مقابلے میں قتل کرکے لاشیں پھینکی گئی ہیں۔

دوسری جانب برآمدشدہ لاشوں کی لی گئی تصاویر سے ان کی حلیوں بخوبی سے اندازہ ہوجاتا ہے کہ قتل کئےگئے افراد پہلے سے جبری لاپتہ تھے ۔

تاہم اب تک حکام کی موقف سامنے نہیں آسکی۔

Share This Article