آواران و ہرنائی سے ایک شخص جبری لاپتہ، ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ سے پاکستانی فورسز نے ایک ذہنی معذور شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت صوالی ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جو جھاؤ کے علاقے ڈولیجی کے رہائشی ہیں۔

مقامی افراد کے مطابق آج بروز جمعہ صبح فورسز نے انہیں حراست میں لیا، جب کہ اس سے قبل انہیں فائرنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ تاہم وہ فائرنگ سے بچ گئے، مگر بعد ازاں فورسز نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق اسی روز بازار کورک چمگ کے مقام سے مزید دو افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکی۔

دریں اثنا، ہرنائی کے علاقے کلی غریب آباد کے رہائشی جمعہ خان ولد خان گل مری بازیاب ہو گئے ہیں۔

انہیں پاکستانی فورسز نے 13 مارچ 2025 کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ اس دوران جمعہ خان کے لواحقین انسانی حقوق کے اداروں، سیاسی تنظیموں اور بلوچ عوام سے ان کی بازیابی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے رہے۔

گزشتہ شب تقریباً 12 بجے وہ تین ماہ بعد بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

Share This Article