بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ۔
بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت پیر داد ولد عبدالحکیم، ساکن کیل کور، تحصیل گوارگو، ضلع پنجگور اور صادق ولد واجداد ساکن بالگتر کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیاب کے بعدپیرداد اور صادق کو ان کے ماموں شوکت ولد محمد عمر، ساکن ڈاک خانہ ہوشاپ کے حوالے کیا گیا۔