مستونگ میں پاکستانی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔
دستی بم روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
تاہم دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق مستونگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سیکورٹی فورسز کے ناکے پر دستی بم پھینکا جو روڈ پر گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔
حملے کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔