بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے ایگزیکٹو کے رکن نیاز نیچاری کی قیادت میں 5850 واں روز کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔
وی بی ایم پی نے اپنے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ جبری لاپتہ عبدالغنی بلوچ کے کیس کو تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور بلوچستان حکومت کو فراہم کردیں۔
وی بی ایم پی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ بلوچستان حکومت اور کمیشن عبدالغنی کے لواحقین کو ملکی قوانین کے تحت فوری طور پر انصاف فراہم کرنے میں اپنی آئینی کردار ادا کرینگے اور خاندان کو زندگی بھر کی اذیت سے نجات دلائے گی۔
واضع رہے کہ حسب روایت عید کے روز وی بی ایم پی کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
اس سلسلے میں نیاز نیچاری نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عید کے روز 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنےجبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور اہل کوئٹہ سےگزارش کرتا ہوں کہ وہ احتجاج میں شرکت کرکے لاپتہ افراد کے لواحقین کی آواز بنیں۔