بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔
ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت مولاداد ولد قادر بخش سکنہ کوہک نیچاری کے نام سے ہو گئی۔
واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لاش کوہسپتال پہنچا کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
واقعہ قلات منگچر کے علاقے جوہان کراس بازار میں پیش آیا۔
قتل کے محرکات تاحاؒل سامنے نہیں آسکے۔