تربت : جبری گمشدگی کے شکار 5 افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 5 افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

تربت سے اطلاعات ہیں کہ 5 لاپتہ افراد بازیاب ہوگئے جنہیں پہلے تربت پولیس تھانہ پہنچایا گیا بعد ازاں ان کے لواحقین کو اطلاع دیکر انکی حوالگی کردی گئی۔

بازیاب ہونے والوں میں غلام قادر ولد دوست ساکن بلیدہ، دل مراد ولد محمد حسین ساکن آسکانی آپسر، زاکر حیدر ولد حیدر آسکانی آپسر، زید ولد ملا عبداللہ سلالہ بازار آپسر اور عبدالمجید ولد عبدالغنی ساکن گلی بلیدہ شامل ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article