بلوچستان میں موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں کوہ سلیمان سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کو پاکستانی فورسز نے جعلی کا رروائی میں قتل کردیاہے۔
قتل کیے گئے افراد کی شناخت اکبر بزدار، سلیمان بزدار، ملک احمد بزدار اور بخت محمد بزدار کے ناموں سے ہوگئی ۔
چاروں افراد کا تعلق کوہ سلیمان کے قبائلی علاقے بارتھی کے بزدار قبائل سے بتایا جارہا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کو کچھ عرصہ قبل فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا۔
فورسز نے دعویٰ کیا کہ انہیں ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا۔
فورسز کا دعوی ہے کہ مارے گئےافراد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے جب فورسز نے کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد فورسز نے جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بم بھی برآمد کر لیے ہیں۔
فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد مختلف کیسز میں مطلوب تھے۔
فورسز کا دعوی ہے کہ ان کا ہدف مسافر بسیں اور سیکورٹی چیک پوسٹس تھیں، اور ان کی سرگرمیاں علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو متاثر کر رہی تھیں۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں اب تما م جبری لاپتہ افراد کو جعلی کارروائیوں میں قتل کرنے کے پالیسی میں تیز ی لائی گئی ہے ۔
دوسری جانب انسانی حقوق کے ملکی و بین الاقوامی ادارے پاکستانی فوج کی جنگی جرائم پر مکمل خاموش ہیں۔