بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک مسلح جھڑپ میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ بلیدہ میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ ڈیتھ اسکواڈ اور بلوچ عسکریت پسندوں کے درمیان ایک جھڑپ ہو ئی ہے جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔
ہلاک افراد کی تصدیق ہوئی ہے جن کی شناخت فقیر بلوچ ولد غلام رسول کے نام سے ہوئی ہے، جو گرداک کوچک، بلیدہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے کی شناخت جبار بلوچ کے نام سے ہوگئی ہے۔
تاہم اب تک ان کا کسی تنظیم سے تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔
مخالف فریق کے جانی نقصان کے حوالے سے بھی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔