بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے پاکستانی فورسز نے باپ بیٹا سمیت 3 افراد کوحراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
تینوں کی شناخت داد محمد بگٹی ،رہزن بگٹی اور ریشو ولد خان محمد بگٹی کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر داد محمد بگٹی اور ان کے بیٹے رہزن بگٹی کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے ۔
اسی طرح ریشو بگٹی کوآج بروزاتوار کو فورسز نے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے ۔