پنجگور سے جبری لاپتہ نوجوان کی حراستی قتل کے بعدلاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پاکستانی فورسز ہاتھوں ایک جبری لاپتہ نوجوان کی حراستی قتل کے بعد لاش برآمدہوئی ہے۔

نوجوان کی لاش گرمکان رخشان کور سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت وحید ولد کریم داد سکن عیسئی کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کےمطابق وحید کریم داد کو 3 سال قبل ریاستی فورسز نے 31 مارچ 2021 کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

کاش کے جسم پر مختلف جگہوں پر کئی گولیاں لگنے کے نشانات ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں فورسز کے زیر حراست افراد کا حراستی قتل کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے جبری لاپتہ افراد کے لواحقین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔

Share This Article