بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی کے گرد نوا میں گذشتہ روزپاکستانی فورسز کی بڑے پیمانے زمینی و فضائی جارحیت کے دوران 10 افرادجبری لاپتہ ہو گئے۔
دن بھر گھر گھر میں تلاشی لی گئی۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے اس دوران گھروں پر چھاپوں اور علاقے سے 10 کے قریب افراد کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد تمام افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جس کے بعد سے وہ منظرعام پر نہیں آسکے ہیں، جبکہ آخری اطلاعات تک لہڑی و گردونواح میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری رہا۔
سبی لہڑی سے حراست میں لئے گئے افراد کے شناخت کے حوالے سے معلومات نہیں مل سکی ہے جبکہ علاقے میں آپریشن کے باعث مبائل نیٹورک و انٹرنیٹ تاحال بحال نہیں کئے جاسکے ہیں۔