بلوچستان کے علاقے پنجگور سے پاکستانی فورسز نے 4 نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔جبکہ پشین سے ایک نوجوان پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔
پنجگور سے لاپتہ ہونے والوں کی شناخت ظریف ولد رشید، اصغر ولد محمد علی، ماجد ولد محمد حیات اور عتیق ولد محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
مذکورہ افراد کو فورسز نے آج دوپہر کو پنجگور کے تحصیل پروم سے حراست میں لیا ہے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
جبکہ پشین سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت محبت خان کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ محبت خان سکنہ ضیلع پشین کلی ملکیار کا رہائشی ہے جوگزشتہ 3 دن سے لاپتہ ہے۔