بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں خاران میںموصلاتی کمپنی کے ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 13 اپریل دن کے 11 بجے خاران کے علاقے راسکوہ بُلندُک میں جاسوسی کے لئے نصب ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی یوفون موبائل ٹاور پر حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینریز کو نذر آتش کرکے تباہ کردیا۔
انہوںنے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک قابض افواج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہے گی۔