وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ اور سیکر ٹری جنرل حواران بلوچ کو انسداد دہشتگری کے عدالت نے انہیں لا علم رکھ کر اشتہاری مجرم قرار دیدیا ہے ۔
اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے کہا گیا کہ تنظیم کے وائس چیرمین ماما قدیر اور جنرل سیکرٹری حوران بلوچ کو انسداد دہشتگری کے عدالت میں انکےخلاف کاروائی سے لاعلم رکھ کر اور بغیر سنے اشتہاری قرار دینا ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس سے پہلے تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ پر بھی انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کیاگیاہے، وی بی ایم پی تنظیم کے مرکزی عہدیداروں کو بوگس مقدمات میں ملوث کرکے ایف آئی آرز درج کرنے اور انہیں اشتیاری قرار دینے کی مذمت کرتی ہے اور یہ واضع کرتی ہے کہ تنظیم کے رہنما ریاستی اداروں کے ان منفی ہتھکنڈوں سے جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنے پرامن اور آئینی جد و جہد سے دستبردار نہیں ہونگے۔