بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم ، بلوچ نسل وجبری گمشدگیوں ،پر امن مظاہرین پر کریک ڈائون ، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف آج بروزمنگل کو بلوچستان بھربلوچ یکجہتی کمیٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر بلوچستا ن بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شٹرڈاؤن ہڑتال کے باعث پورا بلوچستان بند رہا۔
شٹرڈائون ہڑتال کے باعث بلوچستام کے تمام شہروں میں کاروباری مراکز بند رہے ۔
بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کو روکنے کےلئے حکومت بلوچستان اور پاکستانی فوج نے فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی لیکن مظاہروں اور شٹرڈائون ہڑتال کو روکنے میں ناکام رہے ۔

خضدار،خاران،نوشکی ،تربت ،پنجگور مستونگ،اوستہ محمد ،ڈھاڈر،گوادر ، پسنی، اورماڑہ سمیت دیگر کئی علاقوں میں لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے اور ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ ، سمی دین بلوچ و دیگر گرفتارو لاپتہ افراد کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین میں اکثریت خواتین کی تھی جو بلا خو ف و خطر بلوچ قوم کی اسیر خواتین قیادت کی رہائی کے لئے ریاستی مظالم کے خلاف نعرے بازی کر رہی تھیں۔