کوئٹہ میں پر امن مظاہرین پر ریاستی کریک ڈائون کیخلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاجی دھرنے پر ریاستی کریک ڈائون و ہلاکتوں کیخلاف بلوچ طلبا نے ہفتے کے روز پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں ایک احتجاجی ریلی نکالی ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آبادکی جانب سے منعقدہ ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ طلباطالبات سمیت سول سوسائٹی و دیگر طلبانے شرکت کی اوربلوچستان میں ریاستی بربریت کی مذمت کی ۔

اس سلسلے میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد نے کوئٹہ میں جاری ریاستی کریک ڈاؤن کے خلاف ایک پرامن مظاہرہ کیا جس میں تین نوجوانوں کی ہلاکت، درجنوں مظاہرین کو زخمی اور اغوا کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ طلباء اور کارکنان ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے جمع ہوئے، انسانی حقوق اور انصاف کی وکالت کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ اور بیبگر بلوچ سمیت تمام مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک بار پھر بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد واضح کرے گی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور ریاستی کریک ڈاؤن جاری رہا تو ہمیں اپنی مزاحمت کو وسعت دینے کا حق ہے۔

Share This Article