بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے سول ہسپتال کے سامنے لاشوں کی شناخت کے لیے آئے لاپتہ افراد کے خواتین بچوں اور بزرگوں کو فورسز اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
گزشتہ دنوں اسپتال میں لائے گئے 34نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے بلوچستان کے متعدد لاپتہ افراد کے لواحقین کوئٹہ سول اسپتال کے باہر تین روز سے جمع ہیں لواحقین اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی شناخت کا مطالبہ کررہے ہیں۔
بدھ کی شام فورسز نے اسپتال کے سامنے جمع لواحقین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔
اس وقت کوئٹہ سول اسپتال کے باہر متعدد جبری لاپتہ افراد کے لواحقین، ان کے اہل خانہ اور سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان موجود ہیں۔
کوئٹہ اسپتال میں لائی گئی لاشوں کے حوالے سے فورسز حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد جعفر ایکسپریس حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں مارے گئے مسلح عسکریت ہیں، لیکن لواحقین ان کی شناخت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔