امریکا میں مقیم پاکستان کے تحقیقی صحافی احمد نوروانی کے 2 بھائیوں کو پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے اسلام آباد سے ان کے گھر پر چھاپہ مارکر تشددکا نشانہ بناکر حراست میں لیکر اغوا کرلیا ہے۔
احمد نورانی کے مطابق یہ واقعہ آج علی الصبح سہری کے وقت پیش آیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 25 کے قریب فورسز اہلکار گھر کا دروزہ توڑ کر اندر آئے ۔میری ماں اور بہن کو ہراساں کیا اور دونوں بھائیوں کو فیملی کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی تذلیل کےلئے ان کے ساتھ نازیبا حرکت بھی کی۔
احمد نوروانی کے مطابق اس کارروائی میں براہ راست پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ملوث ہیں جو جرنیلوں کی بدعنوانیوں کو رپورٹ کرنے کی پاداش میں انہیں سبق سکھانے کے لئے ان کے گھر تک پہنچ گئے اور فیملی کی تذلیل کرکے بھائیوں کو اغواکرلیا ہے۔
احمد نورانی کا کہنا ہے کہ وہ ایک صحافی ہیں اورہر چیز کو رپورٹ کرنا اس کا آفیشل کام اور ذمہ داری ہے ۔یہ نہیں ہوسکتا کہ وہ ہر چیز کو رپورٹ کرے اورکسی جرنیل کی بدعنوانی کو عوام سے چھپائے ۔
واضع رہے کہ احمد نورانی پر پاکستانی فوج کے بڑے ناقد مانے جاتے ہیں۔ اس پر ریاستی اداروں کی جانب سے ماضی میں جان لیوا حملہ بھی ہوا تھا۔انہوں نے پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ، جنرل عاصم باجوہ سمیت متعدد فوجی جرنیل اور ان کے رشتہ داروں کی مالی اثاثوں پر بمعہ ثبوتوں کے تحیقیقی اسٹوری کی ہے۔