بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے میر آباد میں گذشتہ شب زبیدہ جلال روڈ پر تین پٹرول بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
گاڑیوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تباہ کن شکل اختیار کر گئی۔
آتشزدگی کے باعث ایک کروزر اور ایک ڈاج سمیت تینوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ ان میں سوار تمام ڈرائیورز اور ان کے کلینرز کے بھی ممکنہ طور پر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔
مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں آگ بجھانے کے کوئی وسائل موجود نہیں تھے جس کے باعث گاڑیاں مکمل طور پر جل گئیں اور ان میں سوار افراد مبینہ طور پر ہلاک ہوگئے۔
حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی اس حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔