بلوچستان کے علاقے بارکھان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ میں پولیس کے زیر حراست ایک شخص نے مبینہ خود کشی کرلی ۔
بارکھان میں ڈیرہ غازی خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے رکھنی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق، پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
پولیس کے ابتدائی بیان کے مطابق فائرنگ کی ممکنہ وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ میں پولیس اسٹیشن میں زیر حراست ملزم نے واش روم میں مبینہ خودکشی کرلی۔
پولیس اسٹیشن خالق شہید میں قتل کے مقدمے میں زیر حراست ملزم نعیم اللہ لوگری نے مبینہ طور پر حوالات کے واش روم میں خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق، مذکورہ ملزم کے خلاف سیکشن 302 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج تھا اور وہ ایف آئی آر نمبر 250/24 میں اشتہاری ملزم کے طور پر زیر حراست تھا۔
دوران حراست اس کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا، جس پر متعلقہ حکام کو فوری مطلع کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تمام متعلقہ افسران کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں، جبکہ انکوائری کے لیے مجسٹریٹ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ موت کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔