کولواہ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے میجر گہرام بلوچ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کولواہ میں پاکستانی فورسز پر دو حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سرمچاروں نے کولواہ میں قابض پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 22 فروری کو بی ایل ایف کے اسنائپر ٹیکٹیکل ٹیم نے دو پہر 2 بجے کولواہ کے علاقے مادگ قلات میں قائم ایف سی کے چیک پوسٹ کے باہر کھڑے دشمن کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ 23 فروری کو ایک اور کارروائی میں کولواہ کے علاقے مالار وہلی کور میں دشمن کی پیدل فوج کی ٹیم کو اس وقت نشانہ بنایا جب دشمن کے اہلکار پہاڑی سلسلے میں آپریشن کے غرض سے داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ اس حملے میں قابض دشمن ایک اہلکار ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوئے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بی ایل ایف ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج پر حملے جاری رہیں گے۔

Share This Article