پنجگور وقلعہ سیف اللہ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور قلعہ سیف اللہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور پولیس کے مطابق تسپ ہائی سکول کے قریب گاڑی میں سوارافرادکی فائرنگ سے محمد رفیق نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

ہلاک شخص کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے بندات پسین زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہرنائی سے تعلق رکھنے والے سید نواز شاہ نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ رشتے کا تنازع بتایا جا رہا ہے، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Share This Article