وی بی ایم پی قائدین کا دورہ مستونگ ،عید کے بعد کیمپ وریلی کے انعقادکا علان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ، وائس چیئرمین ماما قدیر اور مرکزی سیکرٹری جنرل حوران بلوچ نے آج ضلع مستونگ کا دورہ کیا۔

دورے میں تنظیم کے زیر اہتمام مستونگ میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں کے ساتھ مشاوراتی اجلاس کا انعقاد بھی کیاگیا ۔

اجلاس میں بی ایس او کے سابقہ چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ، بی ایس اور پجار کے وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ، بلوچ اسٹوڈنس ایکشن کمیٹی کے جواد بلوچ، بلوچ یکجہتی کمیٹی عامر بلوچ، نشل پارٹی کے صوبائی لیبر سیکرٹری میراحمد بلوچ، خلیل بلوچ، شے مرید بلوچ اور نصیب بلوچ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں میں تیزی اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کیاگیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے، جبری گمشدگیوں اور بلوچ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنک کی روک تھام کو یقینی بنا ئے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ عید کے بعد وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام مستونگ میں احتجاجی کیمپ اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیاجائے گا جس میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں سمیت اہل مستونگ کی شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھرپور موبلائزیشن بھی کیاجائے گا اور مستونگ احتجاج کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ایک سات رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں سیاسی پارٹیوں، طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی کے رہنما شامل ہیں۔

Share This Article