بلوچستان کے علاقے پنجگور میں جبری لاپتہ حیات سبزل کی ماورائے عدالت حراستی قتل کے بعدمیت کوپنجگور سے تربت منتقل کرنے کے بعد احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیاگیا۔
پنجگور میں گذشتہ شب قتل کیے گئے ضلع کیچ کے رہائشی حیات سبزل کی میت کو اہل خانہ نے تربت میں شہید فدا چوک پر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے احتجاجی کیمپ منتقل کردیا ہے۔
واضع رہے کہ بلوچ اسکالر اللہ داد بلوچ کے قتل کے خلاف بی وائی سی کا احتجاجی کیمپ تین دنوں سے فدا شہید چوک پر جاری ہے۔
حیات سبزل کو میری کلگ تربت سے 3 جولائی 2024 کی شام 6 بجے کے قریب گاڑی سوار مسلح افراد نے لاپتہ کیا گیا تھا ۔ان کی جبری گمشدگی کے خلاف اہل خانہ نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی اور مختلف اوقات میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنا بھی دیے تھے۔