بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں خضدار میں ایس ایس پی دفتر پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے خضدار میں پولیس کے ایس ایس پی کے دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ 22 جنوری کی رات 9:30 کو سرمچاروں نے خضدار میں ایس ایس پی کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب ایس ایس پی وہاں موجود تھے۔ دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ قابض فورسز کے خلاف ہماری جدوجہد کا حصہ ہے، جو ایک آزاد بلوچستان کے قیام کے لیے جاری رہے گی۔ ہم اپنے وسائل اور عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تنظیم نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ تحریکِ آزادی کا حصہ بنیں اور قابض قوتوں کے خلاف صف آراء ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، اور بلوچستان کی آزادی تک فورسز کو نشانہ بناتی رہے گی۔