بلوچستان کے ضلع نوشکی اور دکی میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے پاکستانی فورسز کے قافلوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔
نوشکی میں غریب آباد کے مقام پر فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نوشکی غریب آباد بائی پاس کے قریب پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
اسی طرح ضلع دکی میں فورسز کے قافلے کو بھی مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
علاقائی ذرائع کہنا ہے کہ گذشتہ شب دکی میں گھات لگانے مسلح افراد نے فورسز کی گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ گذشتہ شب دس سے زائد گاڑیوں کے قافلے کو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
مذکورہ دونوں حملوں کے حوالے سے تاحال حکام کی جانب سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔