بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے 2نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا لیکن شدید تشدد سے اسکی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
جبری لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت ارشاد احمداور نواز نادل کے ناموں سے ہوگئی ہے جبکہ بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہ زیب ولد اللہ دادکے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشاد احمد نامی نوجوان کو افتخار میڈیکل اسٹور تربت سے فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کیا۔
اسی طرح نواز نادل جس کی عمر سترہ سال اور بی آر سی کالج میں آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے کو فورسز نے گمشاد ہوٹل سے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کیا ۔
جبکہ شاہ زیب ولد اللہ داد جس کو رواں ماہ سات تاریخ کو فورسز نے گھر سے جبری طورپرلاپتہ کیا تھا آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔ تاہم شدید تشدد سے اسکی حالت غیر بتائی جارہی ہے ۔