بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں دشت میں پاکستانی فوج پر حملے میںایک اہلکارکی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے نو جنوری بروز جمعرات بوقت شام ساتھ بجے بلنگور دشت کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں دشمن فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز کو نشانہ بناتی رہیگی۔