بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹریکٹر الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ چمن میں خسرہ سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ضلع دکی کے تحصیل لونی کے علاقے کلی ڈھاکئی کے قریب ٹریکٹر الٹنے سے نظر محمد لونی نامی شخص موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش سول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔
دوسری جانب چمن میں خسرہ سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد متاثر ہیں۔
~
چمن سمیت مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرہ کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔
سربراہ ایمرجنسی رسپانس ٹیم علی اچکزئی نے بتایا کہ خسرہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ متاثرہ بچوں کے علاج معالجے کے لیے ایف سی کے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
علی اچکزئی کا کہنا ہے کہ روغانی ون اور ٹو میں 4 بچوں کی خسرہ سے اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے والدین حفاظتی ٹیکے لگوانے سے انکاری پائے گئے ہیں۔