بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ شہر اور گردونواح میں خون جما دینے والی سردی نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیاہے۔
سائبیریا سے آنے والے برفانی ہوائوں کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں شدید سردی کے باعث پارہ منفی7، زیارت میں منفی 8 اور کوئٹہ میں پارہ منفی 4 تک گر گیا ہے ۔
کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث گیس مکمل طور پر غائب ہو گئی ہے۔
گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔
کوئٹہ اور اس کے گرد و نوا میں یخ بستہ ہوائوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے جس کے باعث خون جما دینے والی سردی شروع ہو گئی ہے۔
قلات میں گیس نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس کے ساتھ ہی کوئٹہ شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔رات کو اکثر اوقات میں رات 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک گیس غائب رہتی ہے ۔
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے جن میں سریاب روڈ ڈبل روڈ سرکی روڈ کانسی روڈ میکانکی روڈ گردہ سنگھ روڈ مالی باغ پشتون اباد جناح ٹان شہباز ٹان کل اسماعیل ہدہ منو جان روڈ جوائنٹ روڈ بوری روڈ اور ریلوے ہاسنگ سوسائٹی شامل ہیں جہاں پر گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔
رات کے اکثر اوقات میں رات 11 بجے سے صبح پانچ بجے تک گیس غائب رہتی ہے اور دن کے اوقات میں بھی گیس کا پریشر نہ ہونے کے برابر ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے کوئٹہ شہر میں بچے اور بزرگ شدید بیمار ہو رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے یو این اے سے بات چیت میں کوئٹہ شہر کے معروف ڈاکٹرنصیر قدیر نے کہا کہ سردی سے بچنے کے لیے کوئٹہ کے شہری گرم غذا کا استعمال کریں جن میں سوپ یخنی کا استعمال زیادہ کیا جائے اور بزرگ اور بچوں کو اس یخ بستہ سردی سے بچایا جائے ۔
سردی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے جن میں چیسٹ انفیکشن نزلہ زکام اور بخار شامل ہیں ۔سردی سے فالج اور ہارٹ اٹیک کی دو بڑی وجوہات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔لوگ اکثر پانی نہیں پیتے جس سے جسم میں پانی کم ہوجاتی ہے اور خون جم جاتا ہے ،سردی میں خون کی رگیں تنگ ہوجاتی ہے۔لہذا سردی کے موسم میں گرم مشروبات اور نیم گرم پانی زیادہ پئیں اور اپنے جسم کو گرم کپڑے پاجامہ جرابے ٹوپی داستانے چادر کوٹ پہن کر گرم رکھیں ،بوڑھے افراد اور بچوں کا خصوصی خیال رکھیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے پارہ چار سے پانچ سینٹی گریڈ سے مزید بھی گر سکتا ہے۔