بلوچستان کے کے علاقے قلات میں پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار سید حسین شاہ کے لواحقین نے قومی شاہراہ کو مڈوے کے مقام پر بند کر دیا اور خواتین نے سڑک پر بیٹھ کر دھرنا دیا ۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ سید حسین شاہ کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے تاکہ ان کے لواحقین کو سکون مل سکے۔
احتجاج کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اور ٹریفک کی روانی کو بحال کیا جا سکے۔
لواحقین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی آواز سنی جائے تاکہ لاپتہ شخص کی بازیابی ممکن ہو سکے۔