ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسزہاتھوں 3 افراد جبری طور پرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ روز پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سیاہ آف میں پٹوخ کے گاؤں میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اس دوران فورسز نے گھروں میں لوٹ مار کی اور دو افراد کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار بننے افراد کا تعلق کرمانزی شاخ سے بتایا جاتا ہے جن کی شناخت جواھو ولد بری بگٹی، جونا ولد نوکاف بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دریں اثنا گزشتہ رات سوئی کے گرانی محلہ میں فورسز نے چھاپہ مار کر سکندر ولد عجب خان بگٹی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی کے حالیہ دورہ سوئی کے بعد جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تیز تر کردیا گیا ہے۔ اور سرکاری حمایت یافتہ لشکروں کو مزید اسلحہ فراہم کیا گیا ہے ۔

Share This Article