بلیدہ کارہائشی پاکستانی فورسز ہاتھوں لاپتہ،پشین سے لاپتہ شخص بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت امتیاز ولد نذیر بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فوج نے گذشتہ دنوں کوئٹہ سے بلیدہ آتے ہوئے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کر دیاہے۔

لواحقین نے امتیاز بلوچ کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو بازیاب کیا جائے۔

دوسر ی جانب پشین سے ایک لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا ہے۔

پشین سے بازیاب ہونے والے شخص کی شناخت حاجی قاسم پانیزئی کے نام سے ہوگئی ہے ۔

اہل خانہ کے مطابق حاجی قاسم پانیزئی ایک قبائلی رہنما ہیںجو کچھ روز قبل اغوا ہوگئے تھے آج بازیاب ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق مغوی اس وقت لیویز کے پاس ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے ۔

پشین میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

Share This Article