مستونگ: پیٹرول گاڑیوں کو قبضے میں لینے کیخلاف ٹرانسپورٹروں کا روڈ بلاک احتجاج

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں لکپاس کے قریب ایف سی کے عملے نے 25 سے زائد پیٹرول سے لوڈ زمبادک گاڑیاں قبضے میں لے لیں جس کے خلاف گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹروں نے ٹول پلازہ کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔

احتجاج سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی اور سڑکوں کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

فرنٹیئر کور کے عملے نے لکپاس کے مقام پر 25 سے زائد زمباد گاڑیاں جن میں پیٹرول لوڈ تھا جس کو قبضے میں لے لیا جس کے خلاف گاڑی مالکان اور ٹرانسپورٹروں نے لکپاس ٹول پلازہ کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کردیا ۔

گاڑیوں کو قبضے میں لینے کے بعد لکپاس پرہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی ۔جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان کی قبضے میں لی جانے والی گاڑیاں واپس کی جائے تاکہ ان کا روزگار چلتا رہے آخری اطلاعات آنے تک روڈ بلاک تھا۔

Share This Article
Leave a Comment