بلوچستان میں  ٹرانسپورٹرز کو رات کے وقت سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹر حضرات جن کی بسیں ،کوچز ،منی بسیں وغیرہ کوئٹہ سے بین الصوبائی روٹس پر چل رہی ہیں۔ انہیں آگاہ کیا جاتا ہے کہ چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر کل بمورخہ 20 نومبر 2024ء کو اپنی بسیں اور کوچز وغیرہ کوصبح کے اوقات میں نکالے اور رات کو سفر کرنے سے گریز کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس ضمن تمام ٹرانسپورٹر حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس اطلاعی نوٹس پر عمل درآمد یقینی بنا کر حکومت کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں تا کہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Share This Article
Leave a Comment