ضلع آواران پاکستانی آرمی کی ایک اور چیک پوسٹ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران میں پاکستانی آرمی کے ایک اور چیک پوسٹ پر حملہ فورسز کو بھاری نقصان کی اطلاعات

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق پیراندر میں پونڈوک آرمی چیک پوسٹ پر بلوچ سرمچاروں نے حملہ کیا ہے،تازہ اطلاعات کے مطابق پیراندر کا پورا علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گھونج اُٹھا ہے۔

نمائندہ سنگر نے آواران سے بتایا کہ حملہ شدید تھا مسلح افراد نے پیراندر میں پونڈوک میں قائم پاکستانی آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
حملے کی شدت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو بھاری نقصان کا سامنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیراندر، زرانکولی میں آرمی چیک پوسٹ پر بھی گزشتہ رات حملہ ہوا تھا جسکی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کی تھی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment