واقعہ ڈنک کے بعد تمپ میں ایک گھر پر حملہ، خاتون قتل

0
447

واقعہ ڈنک کے بعد تمپ میں ڈکتی کے دوران ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا۔

کیچ کے علاقے تمپ دازن میں چوری وڈکیتی کے غرض سے آئے جرائم پیشہ افراد نے ایک گھر میں گھس کر چھری سے وار کرکے خاتون کو قتل کر دیااور گھر کے تمام سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

ڈکیتی کے وارات میں جاں بحق خاتون کی شناخت کلثوم کے نام سے ہوگئی ہے۔

واضع رہے کہ 25مئی کوڈنک واوعہ کیخلاف ابھی تک بلوچستان سمیت پاکستان و بیرون ملک احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی زوروں سے کمپین چلایا جا رہا ہے جس میں ڈنک واقعہ میں شہید ہونے والے خاتون ملک نا ز اور چار سالہ زخمی برمش بلوچ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

بلوچستان میں جرائم پیشہ افراد کو سیکورٹی اداروں کی مکمل آشیرواد حاصل ہے جنہیں مکمل طور پر چھوٹ دی گئی جو سرعام اسلحہ لیکر کسی بھی گھر میں گھسکر لوٹ ماراورقتل عام کرتے ہیں۔ اور ان کے خلاف کسی قسم کی بھی قانونی کارروائی نہیں کی جاتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here