کوسٹل ہائی وے پر کوسٹ گاڑڈ و لیویز پوسٹوں پر حملے ،معدنیات کی گاڑیاں نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان مکران کوسٹل ہائی وے پر گذشتہ شب رات گئے پاکستان کوسٹ گارڈ اور لیویز کے پوسٹوں پر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق پسنی اور اورماڑہ کے درمیان مکران کوسٹل ہائی وے پر خواری چائی کے مقام پر عسکریت پسندوں نے لیویز فورس کے پوسٹ پر حملہ کیا۔

حملے میں اہلکاروں کو تحویل میں لیا گیا اور ان کا اسلحہ و دیگر سامان اپنے قبضے میں لے لیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائے پر ناکہ بندی اور چیکنگ بھی کی ہے ۔ تاہم انٹرنیٹ کی بندش سے مصدقہ اطلاعات تک رسائی نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی کو عسکریت پسندوں نے تین مقامات پر ناکہ بندی کرکے بند کردیا تھا اور گاڑیوں کی تلاشی لیتے رہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اورماڑہ و پسنی کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کے دوران مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق کوسٹ گارڈ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ کوسٹ گارڈ کیمپ پر آدھے گھنٹے سے زائد شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئیں۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

اب تک اس کارروائی کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment